کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں کانگو وائرس بے قابو، 3ہفتے کے دوران 25افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، عید الضحیٰ کے بعد کانگو وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کانگو وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 3ہفتوں کے دوران بلوچستان میں 25افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،
ذرائع کے مطابق اس دوران ٹوٹل 44افراد کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 25مریضوں کانگو وائرس کی موجودگی کی تصدیق جبکہ 19کی رپورٹ منفی آیا ہے۔ سال 2021کے پہلے 8مہینے کے دوران ٹوٹل 18افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ رواں سال کانگو سے متاثر افراد کی تعداد 25ہے اور رواں سال کانگو کے مرض کی شرح 56فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں