سندھ اسمبلی نے سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل منظور کرلیا۔
وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا اور بل کی تمام کلازز ایوان میں پڑھ کر سنائیں۔ سندھ اسمبلی نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔ یہ بل بھی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے پیش کیا۔
سندھ اسمبلی نے سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس کے ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔ یہ بل بھی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔






