محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا اور یہ شیڈول 15 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے، جبکہ عام اسکولوں میں تدریسی عمل دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گا۔
جمعے کے روز اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اس روز اسکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلی شفٹ کے اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے، جبکہ ایوننگ شفٹ کا آغاز دوپہر 1 بجے ہوگا اور اسکول شام 5 بج کر 30 منٹ پر بند ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق یہ اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گے۔






