تمام سرکاری دفاتر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ،اہم ہدایات جاری

پنجاب حکومت نے صوبے میں ای گورننس کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر کو مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اہم انتظامی و ڈیجیٹل اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ؤچیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر کو ای فائلنگ سسٹم “ای فاس” سے منسلک کیا جائے تاکہ سرکاری خط و کتابت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت لایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم جولائی سے تمام فیلڈ دفاتر میں سرکاری خط و کتابت صرف ای فاس کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

اجلاس میں آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں نمایاں کارکردگی پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ حکام نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات سرکاری امور میں شفافیت، رفتار اور مؤثر انتظامی نظام کو مزید بہتر بنائیں گے۔

نامور گلوکار، اداکار، فلم ساز عنایت حسین بھٹی کی آج 27ویں برسی
اس کے علاوہ اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں کیے گئے صفائی آپریشن کو بھی سراہا گیا اور اسے ایک کامیاب انتظامی کارروائی قرار دیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ای گورننس کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت ہیں، جس سے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close