محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے۔
ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں پانی، او آر ایس، تھرمامیٹر، ٹھنڈے کپڑے اور ضروری ادویات پر مشتمل ہنگامی سامان رکھیں۔
گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دن کے گرم اوقات میں پردے بند رکھیں اور رات کے وقت کھڑکیاں کھولیں۔ جہاں ممکن ہو پنکھے اور کولر استعمال کریں۔
گرمی کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں، اور وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔
بچوں کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی علامات جیسے پیاس، کمزوری، بخار یا چکر پر نظر رکھی جائے اور کسی بھی سنگین حالت میں فوری طبی امداد حاصل کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





