پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی خاموشی سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیری فارمر 210 روپے فی لیٹر میں ہول سیلر کو دودھ فراہم کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیلر 215 روپے فی لیٹر میں دودھ دکاندار کو فروخت کرے گا، جبکہ دکاندار 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔
حکومت کی جانب سے اس سے کچھ دیر قبل آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی مہنگائی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی مہنگی ہونے سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی میں اس وقت دودھ کی فی لیٹر قیمت 240 روپے ہے، جو جنگ سے قبل 220 روپے تھی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






