نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پرخوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
- نوشہرو فیروز کے نمائندے منورحسین کے مطابق حادثہ سدھوجا کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر ماردی
واقعے کے بعد 4 افراد نے موقع پر جان دے دی جبکہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت غلام محمد جانوری اور علی احمد جانوری کے نام سے ہوئی ہے۔
نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق جاں بحق 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔






