سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک مرتبہ پھر تبدیل

موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر سے تبدیل کردیے گئے

سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگا کریں گے،چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی،سنگل شفٹ سکولز کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی،ڈبل شفٹ میں صبح ساڑھے 7 بجے سکول لگا کریں گے،چھٹی ایک بجے ہوا کرے گی ،ڈبل شفٹ سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوا کرے گی،

سکینڈ شفٹ میں سکولز دوپہر 2 بجے لگاکریں گے،چھٹی شام ساڑھے 6 بجے ہوا کرے گی،سکینڈ شفٹ میں جمعہ کے روز سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے،چھٹی ساڑھے5 ہوا کرے گینئے اوقات کار کا اطلاق 13 اپریل سے ہوگا