کراچی (پی این آئی)کراچی ائیرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مختلف وجوہات کی بنا پر مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے کراچی کے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا۔ کراچی سے وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے دو، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر آذربائیجان جاتے ہوئے ایک، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر گزشتہ روز آف لوڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ورک ویزے پر آذربائیجان، مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر پروازوں سے اتارا گیا۔
وزٹ ویزے پر عراق جاتے ہوئے 2، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4، ورک ویزے پر عمان جاتے ہوئے 2، سیاحتی ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک، ورک ویزہ پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، سیاحتی ویزے پر یو اے ای جاتے ہوئے 2، اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزا پر ملائشیا جاتے ہوئے 2، بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون، سری لنکا، یوگنڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔صومالی لینڈ وزٹ ویزا پر جاتے ہوئے ایک، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے مزید ایک شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں