لاہور جلسہ، وزیراعلیٰ پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہر حلقے سے 500 کارکن لاہور لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر سے قافلے صوابی میں جمع ہوں گے، صوابی سے مرکزی قافلہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوگا، وزیراعلی کے پی نے ہر صورت میں جلسہ گاہ پہنچنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آنسو گیس اور لاٹھی چارچ سے بچاؤ کا سامان بھی ساتھ رکھنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائےگا، جلسے سے متعلق تمام وزراء اور اراکین اسمبلی ویڈیو بیانات بھی جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کارکنوں کو خوراک مہیا کرنے کی زمہ داری متعلقہ اراکین اسمبلی کی ہوگی، خیبرپختونخوا سے 30 ہزار سے زیادہ کارکنان کی جلسہ میں شرکت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close