راولپنڈی (پی این آئی) جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے کل صبح چھ بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کے دریا ندی نالوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکینوں سے گزارش ہے کے حفاظتی تدابیر کا اختیار کریں۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں، نشیبی علاقوں سے مال مویشی وقت طور پر محفوظ مقام پر لے جائیں تا کہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں