سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزیدفیصد اضافے کی منظوری

پشاور(پی این آئی ) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اضافے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے یہ منظوری یکم جولائی 2024سے ایڈہاک ریلیف الانس کے ذریعے دی۔ گریڈ ایک سے16 تک کے ملازمین کے لیے بنیادی جاری تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیاگیاہے ۔ا سی طرح گریڈ17 سے22 تک کے افسران کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10 فیصد اضافہ کیاتھا، تاہم مرکز اور دیگر صوبوں کی طرز پر اب 25 فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے لیے صوبائی اسمبلی سے فنانس بل 2024 میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close