مسافروں کیلئے بری خبر، کرایوں میں اضافہ کردیاگیا

پشاور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا کرایہ 5 سے 10 روپے تک بڑھانے کی منظوری دے دی، بی آر ٹی کی پشاور سے نوشہرہ تک روٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن موبیلیٹی اتھارٹی کو ہر کرائے سے ایک روپیہ اخراجات پورے کرنے کو دیا جائے گا، پشاور کے علاقے چمکنی سے نوشہرہ کےعلاقے پبی تک بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چمکنی سے حیات آباد تک رنگ روڈ بی آر ٹی روٹ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے شہری علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانےکی ہدایت کردی، جبکہ بی آر ٹی بسوں میں5 سال تک کے بچوں کو مفت سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پلان صرف کاغذوں پر نہیں بننا چاہیے، عملی سطح پر بھی ہونا چاہیے، بی آر ٹی پلازوں کی تعمیر کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close