پنجاب رینجرز میں سینکڑوں بھرتیوں کی اجازت دیدی گئی

لاہور (پی این آئی )سرکاری ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے بجٹ سے قبل پنجاب رینجرزمیں سینکڑوں بھرتیوں کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویڑن نے پنجاب رینجرز میں961بھرتیوں کے لئے این اوسی دے دیا ہے، وزارت داخلہ نے این او سی کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے رجوع کیا تھا، پنجاب رینجرزمیں سپاہی جنرل ڈیوٹی کے لئے850بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سپاہی کک کے لئے 50 بھرتیوں کی اجازت دی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لئے دیا جانے والااین او سی 6 ماہ کےلیے قابل عمل ہو گا، پنجاب رینجرز میں بھرتیوں کے لئے اسامیاں مشتہر کرنا ہوں گی، اسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیوں کا عمل 120 روز میں مکمل بھی کرنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close