عمران خان سے رابطہ ہے یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارےہمسفرنےالیکشن نتائج تسلیم کیےاوراقتدارمیں بیٹھ گئے، ہم سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔

2018 اور 2024 میں الیکشن نتائج تبدیل کرائے گئے، میرا اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اس حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مثبت جمہوری جدوجہد پریقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی نظام سےوابستہ ہیں اوررہیں گے، پاکستان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے، عالمی قوتیں پاکستان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہم نے 2018 کے نتائج مسترد کیے 2024 کے الیکشن کے نتائج بھی مسترد کرتے ہیں۔

مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اصول پر کھڑے ہیں ہم سرنڈر نہیں کریں گے، جو قوتیں ایسا کرتی ہیں انہیں عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑے گا، ہم نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہیں، ہم نےسوات و فاٹا آپریشنز پر اعتراض کیا تھا۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے، بلوچستان اور کے پی کے میں ریاستی رٹ ختم ہوچکی ہے، عوام مسلح افراد کے رحم و کرم پر ہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہمارے ادارے دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں یا فاٹا کے وسائل پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔

close