پشاور(پی این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق صوبے کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بجلی اور تیل کی پیداوار میں صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، خیبرپختونخوا ملکی پیداوار کا 42 فیصد تیل پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار پر ونڈ فال لیوی کی مد میں وفاق اور کے پی کا 50، 50 فیصد حصہ ہے،
توغ فیلڈ اور ٹل بلاک کے تیل کی لیوی سے صوبے کو محروم رکھا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، اب خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں