راولپنڈی، بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔ راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا خود

کار اسلحہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے 50 پستول، 4 کلاشنکوف، 6 ایم پی فائیو رائفل اور 2دیگر رائفلیں بھی برآمد ہوئیں۔۔۔ ملزمان سے مختلف بور کے 4800 کارتوس اور کئی میگزین بھی برآمد ہوئے،  راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close