کے پی حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی ہدایت جاری کی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا جس میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔ محکمہ صحت نے مراسلے میں ہدایت کی کہ 65 سال اور اس سےزیادہ عمرکےشہریوں کی فری اسکریننگ کی جائے۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بزرگ شہریوں کو الٹرا ساؤنڈ، لیباریٹری ٹیسٹ، سی ٹی سکین،ایم آر آئی اور دیگرسہولیات مفت فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close