خیبر پختونخوا اپنی ایک ایک پائی وصول کرے گا، خبردار کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کے پی پائی پائی وصول کرے گا۔۔۔ مزمل اسلم نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک

بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ چھوٹےصوبوں کے وسائل پر ڈاکےڈال رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے جائز بقایاجات ادا نہیں کیے جا رہے ہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کی سستی بجلی اور آئل اینڈ گیس بقایاجات یا ٹیکس معاملات کو لٹکایا ہوا ہے، وزیرِ اعظم شہبازشریف، مراد علی شاہ کے گھر جا کر 150 بسوں کے وعدے کر رہے ہیں۔۔۔مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مفت گھر بنانے اور ٹیکس معاملات میں معاونت کی پیشکش کر کے آئے ہیں۔۔۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پیپلز پارٹی مجبوریوں سے خوب فائدہ اٹھائے اور ان کو وزیرِ اعظم رہنے دے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close