پشاور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر حق نہ دیا گیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔
تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی ہے، مئی کا مہینہ فیصلہ کن مہینہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کررہے، اب بھی وقت ہے کہ غلط کرنے والی اپنی اصلاح کریں اور ہمیں اشتعال دلانے سے گریز کریں، ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے اور نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ہے لہذا ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو کیونکہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ان کے بارے میں نفرت پیدا ہو یہ برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں