علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کےقریب پیش آیا جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close