مہنگی مرغی، ایکشن لے لیا گیا

لاہور(پی این آئی) مہنگی مرغی کے معاملے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا۔

محکمۂ لائیو اسٹاک حکام لاہور کا کہنا ہے کہ مرغی مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھائی گئی۔محکمۂ لائیو اسٹاک حکام کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس گٹھ جوڑ کا نوٹس لیا ہے۔

close