کراچی میں 8 سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی کارکہاں سے برآمد ہوئی؟ ہوشرباانکشاف

کراچی (پی این آئی) چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آٹھ سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی کار سابق پولیس افسر اور رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی۔

گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث کار میمن گوٹھ کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد کرلی گئی ہے، مذکورہ فارم ہاؤس ایم پی اے اور سابق پولیس افسر فاروق اعوان کی ملکیت ہے۔رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ میرے دوست کے بیٹے نے کار میرے فارم ہاؤس پر کھڑی کی تھی، میرا دوست اکثر جاپان سے گاڑیاں منگوا کر فارم ہاؤس پر کھڑی کرتا ہے۔

close