مسافر بس الٹ گئی، کئی افراد جاں بحق

لاہور (پی این آئی)چکوال میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بوچھال کلاں منی موٹر وے پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بوچھال کلاں اور ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن سے پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close