سونے کی انگوٹھیاں چھین لی گئیں

کراچی(پی این آئی)سونے کی انگوٹھیاں چھین لی گئیں۔۔۔کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ڈاکو خاتون سے قیمتی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے لوٹ مار کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اس واقعے کا سچل تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق ڈاکو خاتون سے سونے کی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوئے جن کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔۔۔

close