کے پی حکومت پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات پر عملدرامد کرانے میں نا کام

پشاور(پی این آئی)کے پی حکومت پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات پر عملدرامد کرانے میں نا کام۔۔۔خیبرپختونخوا حکومت صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کو حلف نہ دلوا سکی۔پشاور ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ ان ارکان کو حلف دلایا جائے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر مخصوص ارکان کو حلف نہ دلوایا گیا تو خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیےجاسکتے ہیں۔مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے حلف کے بغیر اگر سینیٹ الیکشن ہوئے تو سنی اتحاد کونسل 11 میں سے 10 نشستیں جیت سکتی ہے، اگر مخصوص نشستوں پر ارکان حلف اٹھا لیں تو اپوزیشن 4 نشستیں جیت سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت سنی اتحاد کونسل کے 91 اور اپوزیشن کے 27 ارکان حلف اٹھا چکے ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو مزید 25 نشستیں ملی ہیں، اگر 25 ایم پی ایز نے حلف اٹھا لیا تو اپوزیشن کو ایک کی بجائے سینیٹ کی 4 نشستیں مل سکتی ہیں۔ حلف برداری سے حکومت جنرل کی 2 اور خواتین و ٹیکنو کریٹ کی ایک ایک نشست سے محروم ہوسکتی ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر17 اراکین اسمبلی ایک سینیٹر منتخب کرسکتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں