گورنر سندھ نے کچے کے ڈاکوؤں کو بڑی پیشکش کر دی

حیدرآباد(پی این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو خود اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد کے 50 ہزار طالب علم انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے، جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے بتایاکہ پروگرام کیلئے سندھ حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا، سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور بچوں کو بھی آئی ٹی پروگرام میں شمولیت کی پیش کش کردی۔

close