چالان سے پریشان شہریوں کیلئےاچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں شام 5 بجے سے افطار تک شہریوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرےگا، ٹریفک رواں رکھا جائے تاکہ شہری باآسانی اپنے گھروں پر افطار کرسکیں، فیملی کے ساتھ موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نےکہا ہےکہ ون وے کی خلاف ورزی پر فوکس کریں، اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں،کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے، سڑک پر ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ روکی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی ہےکہ آفیسر باڈی وارن کیمرے کے بغیر چالان نہیں کریں گے، افسران و اہلکار اکٹھےکھڑے نہیں ہوں گے، شارع فیصل پر فاسٹ لین کی پابندی کو یقینی بنائیں، شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنےکی ہدایت کریں۔

close