سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کے خلاف ان کی دوسری اہلیہ اور بیمار بیٹی انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں اور خرچے کا کیس دائر کر دیا۔

لاہور کی فیملی جج شازیہ کوثر نے عنبرین سردار اور آٹزم بیماری کی شکار 4 سالہ ایلیہا نورالامین کی درخواست پر سماعت کی۔متاثرہ ماں بیٹی کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ نورالامین مینگل نے2018 میں عنبرین سردار کے ساتھ دوسری شادی کی، میاں بیوی کے بطن سے نومبر 2019 میں بیٹی ایلیہا نورالامین پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے کچھ ماہ بعد نورالامین مینگل نے گالیاں دے کر، تشدد کر کے ماں بیٹی کو گھر سے نکال دیا، بیوی عنبرین سردار اور بیٹی ایلیہا کا ماہانہ خرچ دینا بھی بند کر دیا، کئی کئی ماہ منتیں کروانے کے بعد شوہر نورالامین مینگل خرچہ بھجواتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close