صدر مملکت نے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں 90،90 دن کی کمی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا جبکہ سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ 1946، منشیات کنٹرول(ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

close