جے یو آئی بلوچستان میں حکومت بنائے گی یا نہیں؟ بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)جمعیت علما اسلام نے بلوچستان میں بھی حکومت نہ بنانے کا اعلان کردیا۔

جمعیت علما اسلام کے رہنما اور بلوچستان کے صدر مولانا عبدالواسع نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم بلوچستان میں حکومت نہیں بنارہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے پورے پاکستان میں حکومت میں نہیں جائیں گے، کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مولانا واسع نے کہا کہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ ہم پارلیمانی سیاست کا حصہ رہیں یا نہیں، اراکین تحفظات کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔مولانا عبد الواسع نے کہا کہ مجلس عمومی کے فیصلے تک جے یوآئی بلوچستان حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

close