شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے 13 فروری کو انتخابی نتائج کیخلاف صوبہ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال قہار ودان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ مرکزی فنانس سیکریٹری فدا حسین دشتی، خیر بخش بلوچ، حاجی نیاز بلوچ، حاجی عبدالصمد رند، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیر شاہوانی، اختر حسین لانگو، غلام نبی مری، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے علی کوہ زاد ہزارہ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی آر او اور آر او آفس کے سامنے دھرنا جاری رہے گا اور منگل 13 فروری کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، جس کے بعد انتخابی نتائج میں طویل تاخیر، فارم 45 اور 47 پر اعتراضات سامنے آئے۔بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کی شکست پر اعتراض کرتے ہوئے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں