ملکی مسائل کے حل کیلئے کیا کرنا ہوگا؟

فیصل آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت کو ختم کیا گیا۔انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو مسلط کیا گیا اس نے نفرت کو فروغ دیا۔

سوشل میڈیا بریگئیڈ کے ذریعے ادروں پر ہرزہ سرائی کی جاتی ہے۔ اس شخص نے نفرتوں کو فروغ دیا اور ملک کو بدحالی کا شکار کیا۔مہنگائی اس وقت بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن یہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے بڑا مسلہ نہیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ان مسائل پر قابو پانا جانتے ہیں، ملک کے مسائل کے حل کیلئے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں عوام سے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے پچھلے چار سال میں نفرت اور ایک دوسرے کیخلاف مقدمے بنانے کی سیاست کا سامنا کیا۔

اس وقت سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے دنیا کی مخالفت کے باوجود ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ ہمیں پچھلے پانچ سالوں میں سے صرف ایک سال ملا۔ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے اور انکوائریاں قائم کی گئیں،راناثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی حمایت سے مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ حکومت بننے کے بعد اس حلقہ کے سیوریج ، بجلی و پانی کے مسائل کو حل کریں گے۔

close