12سالہ بچے کی مبینہ طور پرخودکشی، حیران کن وجہ

پشاور(پی این آئی) 12سالہ بچے کی مبینہ طور پرخودکشی، حیران کن وجہ۔۔۔۔۔نوشہرہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سال کے بچے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق محلہ ڈاگی خیل میں بچے نےگھر کی چھت پر مبینہ طور پرگلےمیں پھندا لگا کر خودکشی کی۔بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹا روزانہ موبائل کا مطالبہ کرتا تھا، انہوں نے موبائل دینے سے انکارکیا تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد بچےکی لاش ورثا کے حوالےکردی گئی ہے اور واقعےکے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close