جماعت اسلامی نے مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی)جماعت اسلامی نے مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا ہے، عوام اور سرکار کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا، ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی کے معاہدوں کا بوجھ یک دم اتارنا ہوگا، آئی پی پی کے معاہدوں میں 70 فیصد پاکستانی کمپنیز ہیں۔

ملک میں صرف 35 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں،عوام کا اعتبار حکومت سے اُٹھ چکا، ہر حکمران نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اصل مسئلہ یہی ہے کہ وسائل کم ہیں اور اخراجات زیادہ ہیں، مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سب سے پہلے قوم کے سامنے اپنا منشور پیش کیا، یہاں تو پہلے پارٹی بنتی ہے پھر نام، پھر کارکن اور پھر منشور آتا ہے۔فلسطین کے لیے ایک ارب 40 کروڑ کا فنڈ ملا ہے، جماعت اسلامی کے پاس مختلف شعبوں کے ایک ہزار ماہرین ہیں۔

close