فیصل آباد، کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ، شناخت سامنے آ گئی

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں بچیانہ میں تعمیراتی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت افضال اور ادریس کے نام سے ہوئی ، دونوں بلڈنگ گرا رہے تھے کہ پاس سے گزرنے والی تاروں سے کرنٹ لگ گیا۔ دونوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے، مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close