بانی پی ٹی آئی کب الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں؟ بڑے آئینی ماہر نے رائے دے دی

لاہور(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے تحریک انصاف کے بانی اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر کہا ہے کہ کوئی وجہ ہے جس کی وجہ سے ریٹرننگ افسران نے انہیں منظور نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی بلاوجہ تو مسترد نہیں ہوئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر مسترد ہوئے ،

جب تک سزا برقرار ہے بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے مجاز نہیں ہیں۔کنور دلشار نے کہا کہ ا عتراض کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست دینا ضروری تھا ، اگر عدالت میں نظر ثانی درخواست نہ دی جاتی تو یہ سمجھاجاتا ہے کہ اعتراض قبول کر لیا گیا ۔

close