راولپنڈی، بےنظیر ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی، ملزم کون ہے؟

راولپنڈی (پی این آئی) مری روڈ پر قائم بےنظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔۔ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کے ساتھ آئے لڑکے نے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہو گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close