نئی پارٹی کی تشکیل کے لیے پرویز خٹک کے ارکان اسمبلی سے رابطے

پشاور(آئی این پی)سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نئی پارٹی کی تشکیل کیلئے سرگرم ہو گئے، اس سلسلہ میں پرویز خٹک نے ارکان اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک جلد ہی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔پرویز خٹک کے والد اسحاق خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز خٹک سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جلد ہی سب صورتحال واضح ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close