بلوچستان، محکمہ تعلیم کے افسروں نے مفت درسی کتابیں 20 روپے کلو ردی میں بیچ دیں

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع چاغی میں محکمہ تعلیم کے حکام نے مفت درسی کتابیں طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی میں بیچ ڈالی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز حکام نے کوئٹہ آنے والے ٹرک پر چھاپہ مارکر کتابوں سے بھری 19 بوریاں برآمد کی ہیں اور ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔۔ اس افسوسناک معاملے پر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے کہا کہ حراست میں لیے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے ردی کے گودام سے 600 کلو درسی کتب 20 روپے کلو کے حساب سے خریدی ہیں۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close