نیب میں آج کی پیشی، وکیلوں نے عمران خان کو کیا مشورہ دے دیا؟

لاہور (پی این آئی) القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی آج نیب میں پیشی ہے، عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آج نیب راولپنڈی نہ جانے کا امکان ہے کیونکہ ان کے وکیلوں نے ان کو پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے وکلاء نے عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو وکلاء کے ذریعے نیب کو 20 نکات پر مشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

نیب حکام نے کل زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا۔۔۔۔ وصول کرایے گئے نوٹس میں عمران خان کو آج جمعرات کے روز صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلبی کا نوٹس دیا تھا۔۔۔۔۔

close