پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ یوٹیوبر شہری کی درخواست پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی چوک میں ویڈیو بنانے کے دوران سیمابیہ طاہر کے ساتھیوں نے تشدد کیا۔ایف آئی آر کے مطابق سیمابیہ طاہر اور کارکنوں نے موبائل فون بھی چھین لیا، ملزمان کے خلاف تشدد اور موبائل چھیننے پر کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close