زوردار دھماکہ، شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

خضدار (پی این آئی) خضدار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گشت پر مامور تھی، دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی بھی اسپتال پہنچ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا تاہم دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔

close