عید منانے کیلئے جاتے ہوئے کار کھائی میں جا گری، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

اٹک (آئی این پی ) سی پیک کھڑپہ انٹر چینچ کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کار کھائی میں گرگئی دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطا بق ظفر اقبال ولد اسلم خان ساکن بھکر اپنے بھائی سجاد حسین اور اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں منانے کی غرض سے اپنی کار ہنڈا سٹی برنگ سلور نمبری سی ایچ 683 پر سوار ہو کر اسلام آباد سے بھکر جا رہا تھا کہ کھڑپہ انٹرچینج سے تقریباً ایک کلومیٹر پہلے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کار بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری

جسکے نتیجے میں دونوں بھائی ظفر اقبال، سجاد حسین ولد اسلم خان اور انشال ولد ظفر اقبال جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 سالہ حسن ولد سجاد حسین، 35 سالہ صوبیہ سجاد اور 40 سالہ سائرہ جبین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لیئے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا گیا,اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122،موٹروے پولیس اور پنڈی گھیب پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق ہو نے والو ں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،سی پیک پر تیز رفتاری، ٹائر پھٹنے اور دیگر نوعیت کے حادثات کیوجہ سے متعدد افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں مو ٹر وے پولیس کی ترجما ن نے مسا فرو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ سی پیک پر زیادہ سپیڈ سے گریز کریں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close