پرائیوٹ سکولوں کا فیسوں میں من مانا اضافہ، والدین سخت پریشان

غذر (آ ئی این پی)غذر میں بعض پرائیوٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے سے والدین سخت پریشان اور ماہانہ سکول فیسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے مگر ان سکول مالکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے محکمہ ایجوکشن غذرکے زمہ داران صرف دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں پرائیوٹ سکولوں کے مالکان پر کنٹرول کرنے والا کوئی نہ ہونے سے یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں غذر میں پرائیوٹ سکولوں میں فیسوں میں اضافے سے والدین پریشانی سے دوچار ہیں

سال میں ہونے والی گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں بھی سکول کے بچوں سے پوری فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ کورونا کے دوران بھی پوری فیس وصول کی گئی غریب والدین پریشان محکمہ ایجوکیشن نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے اور پرائیوٹ سکولوں کے مالکان گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں بھی بچوں سے پوری پوری کی فیس وصول کرتے ہیں ایک طرف مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اوپر سے پرائیوٹ سکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں نے والدین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے حالانکہ محکمہ ایجوکشن کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر ان سکولوں میں زیادہ فیس وصول کرنے کا نوٹس لینا چاہئے مگر وہاں تعینات ذمہ دار افراد بھی صرف دفتر وں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں محکمہ ایجوکشن کے زمہ دران بھی کبھی ان سکولوں کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں

جس باعث یہ بھی معلوم نہیں ہوسکتا کہ روز روز نئے سکول کھولنے والے افراد کے پاس حکومت کی طرف سے این او سی بھی ہے یا نہیں اور ماہانہ فیسں بڑھانے والوں سے بھی کوئی پوچھنے والا نہیں جس باعث والدین ماہانہ ہزاروں روپے بچوں کے سکول فیسوں کی مد میں ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

close