قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس میں اسٹیٹ بنک نے چیئر اے این قاضی قائم کر دی

گلگت(آئی این پی)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اہبت سابق گورنراے جی این قاضی کے نام پر شعبہ اکنامکس میں چیئر اے این قاضی قائم کرلیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود بطور اے جی این قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے قاضی میموریل چیئر کے طور پر کام کریں گے۔

بطور چیئر اے جی این قاضی میموریل ڈاکٹر طاہر محمود قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیق کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے، معاشیات میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو بڑھانے، معاشیات سے متعلق تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے سمیت بطور چیئر طلباء کی بہترین صلاحیتوں کی نگرانی اور رہنمائی کرے گا۔اس کے علاوہ وہ بطور چیئرایم فل،پی ایچ ڈی کے تھیسس کی نگرانی بھی کریں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس کے علاوہ بطور چیئر میکرو اکنامکس، مانیٹری پالیسی سے متعلق موضوع پر سیمینارز، ورکشاپس کا بھی اہتمام کریں گے اور طلباء کو سیمینارز میں شرکت کی ترغیب دیں گے۔ یادرہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر شمشاد اختر نے 2007میں پانچ پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ13 مارچ 2007 کو اپنے سابق گورنرز کے نام پر یادگاری چیئر قائم کرنے کیلئے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

ان 5 جامعات میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای)، قائداعظم یونیورسٹی (کیو یو اے)، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) اور گومل یونیورسٹی شامل ہیں۔۔۔۔

close