اسلام آباد چڑیا گھر کے ایریا کو استعمال کرنے کا منصوبہ، ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کیا کیا آپشنز زیر غور ہیں؟

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرپرسن آئی ڈبلیو ایم بی، آرکیٹیکٹ نعیم پاشا نے پرانے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اس جگہ کو بحال کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ڈبلیو ایم بی کی چیئرپرسن نے آئی ڈبلیو ایم بی سائٹ آفس میں شرکا کو مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔دورے کا۔مقصد اس جگہ پر ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں اسلام آباد کے رہائشی مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سائٹ پرجانوروں کے اینیمیٹرونک ماڈلز، بصری گیلری کے قیام۔کے ساتھ ساتھ اور معلوماتی تھری ڈی شوز منعقد کئے جائیں گے تاکہ شہر کے رہائشیوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی اور جنگلی حیات کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت سے آگاہ کیا جا سکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے اس تناظر میں آئی ڈبلیو ایم بی کی طرف سے بنائی گئی گائیڈ لائینز کے مطابق PC-I تیار کرنے اور اس جگہ کے قیام اور بحالی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو گا۔ بحالی کی اس کوشش پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے چھ ہفتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جہاں تعلیم اور معلومات پر توجہ دی جائے گی جبکہ کسی زندہ جانور کو قید نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

close