ایپکا نے کلرکوں کے مسائل حل کیلئے سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) سندھ کا اجلاس مرکزی جنرل سیکریٹری اسد اللہ درانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی صدر احمد نواز پٹھان،جنرل سیکریٹری سندھ پرویز بلوچ،بشیر احمد کھوڑو،تاج محمد بروہی،نیاز احمد،عبداللہ ملک،مہتاب حسین،فہد حسین مہر،احمد علی اوگاہی،کراچی ڈویڑن کے عمران غلام حسین،شہزاد اعوان،جواد کاظم،عبد الر?ف اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں اتحاد کیساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا

جبکہ مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے 24فروری2022ء کو پریس کانفرنس کا اعلان بھی کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ کو ایپکا کی جانب سے مطالبات بھی پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہ ماہ مارچ میں کراچی ڈویڑن اور اسکے مختلف محکموں کی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،ایپکا کی مرکزی قیادت نے مذکورہ فیصلے عمران غلام حسین کی تجاویز کی روشنی میں کئے گئے ہیں۔۔۔۔

close