مہنگائی کا طوفان، سبزی فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے

غذر(آئی این پی) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں سبزی فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں کسی بھی دکان میں سبزی کی ایک ریٹ مقرر نہیں جبکہ پھل فروٹ بھی اپنی مرضی کے ریٹ لگاکر فروخت کرتے ہیں زیادہ تر سبزی کی دکانوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا لسٹ تک موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریٹ لسٹ کے حوالے سے جب دکاندروں سے پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ کافی عرصے سے ریٹ لسٹ نہیں ملی ہے جبکہ بعض دکانوں میں گلی سڑی سبزیوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عوام کو ان گلی سڑی سبزیوں کو بھی فروخت کیا جاتا ہے

مگر کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام بھی منہ مانگی رقم اداکرکے سبزیاں اور پھل فروٹ خریدنے پر مجبور ہیں دوسری طرف گاہکوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب سلپی روڈ کے چوک پر بعض سبزی والے اپنے ریڑھی لگاکر روڈ کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں اور ان کوبھی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ایک طرف سامنے ہسپتال ہے تو دوسری طرف مین روڈ پر ہی پھل فروٹ اور سبزی کی ریڑھی لگانے سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں موجود سبزی فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور زیادہ تر دکانوں میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروٹ فروخت ہورہے ہیں

عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر غذر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

close