قراقرم یونیورسٹی کی جماعت نہم، دہم کے سالانہ امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 18 فروری تک توسیع

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانی فیس جمع کروانے کی تاریخ میں 18فروری 2022تک توسیع کرنے کا اعلان کردیاہے۔نئے شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار18فروری2020تک نارمل فیس،23فروری تک ڈبل جبکہ 28فروری 2022تک ٹریپل فیس کے ساتھ سالانہ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام جماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں حصہ لینے والے سکولوں کو بروقت امتحانی فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کے لیے تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔لہذا مقررہ وقت تک اسکولز اور طلبا اپنا فارم جمع کروائیں۔ متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعدکوئی بھی فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔امتحانی فیس بنک چالان، بنک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کواپرئیٹوبنک گلگت،سکردو،دیامر،غذر،ہنزہ،نگراستور،شگر گانچھے اور کھرمنگ کے برانچ میں براہ راست جمع کرواسکتے ہیں۔۔۔۔۔

close